ابنا: پاکستاني فوج کے دفتر تعلقات عامہ نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ خودکش حملہ آور نےبارود بھري گاڑي کو ايشا چيک پوسٹ سے ٹکرادي تھي جس کے نتيجے ميں سترہ فوجي اہلکار ہلاک ہوگئے -دھماکے کے نتيجے ميں موقع پر ہي آٹھ فوجي اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ بقيہ نو اہلکار بعد ميں زخموں کي تاب نہ کر چل بسے -کہا جارہا ہے کہ اس حملے ميں بيس فوجي زخمي بھي ہوئے ہيں-حملے کے نتيجے ميں چيک پوسٹ اور اس سے متصل عمارت کو بھي زبردست نقصان پہنچا اور اس کا آدھا حصہ منہدم ہوگيا ہے- آئي ايس پي آر کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ ہلاک ہونے والوں ميں ايک اعلي فوجي افسر بھي شامل ہے......../169
23 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 402671
پاکستان کے قبائلي علاقے شمالي وزيرستان ميں ايک چيک فوجي پوسٹ پر کئے جانے والے خودکش حملے ميں ہلاک ہونےوالے فوجيوں کي تعداد سترہ ہوگئي ہے.