ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بدخشان میں کارروائیوں کے دوران دو کمانڈروں سمیت طالبان کے اکیاون افراد کو ہلاک کر دیا گيا ہے جب کہ سترہ زخمی ہوئے ہیں۔ اس بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں تین افغان فوجی ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ صوبہ بدخشان کے علاقے وردوج میں کچھ عرصے سے حالات انتہائي کشیدہ ہیں اور سولہ روز قبل طالبان نے اس علاقے میں سولہ افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
23 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 402601
افغانستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صوبہ بدخشان میں اکیاون طالبان کو ہلاک کر دیا گيا ہے۔