ابنا: عوض حیدر پور نے ریڈیو تہران کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مکمل طور پر غیرانسانی ہے اور انسانی حقوق خصوصا ملک سے باہر مقیم ایرانیوں کے لئے ایک خطرہ شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ورلڈ سروس کے چینلوں کے حکام کو دوسرے میڈیا کی مانند اظہار خیال کا حق حاصل ہے اور خبروں کی منتقلی کے لئے انہیں مختلف ملکوں میں آنے جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق کے ادارے اس قسم کے غیرانسانی اقدامات کو روکنے کے لئے اقدامات کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242
23 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 402543
ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے رکن عوض پور حیدر نے یورپی یونین کی جانب سے ایران کے ٹی وی چینلوں اور ان کے حکام پر پابندی کو انسانی حقوق کے خلاف ایک اقدام قرار دیا ہے۔