22 مارچ 2013 - 19:30

ایک عوامی سروے کے مطابق برطانیہ اور امریکہ میں لوگوں کی اکثریت شام میں فوجی مداخلت کے خلاف ہے۔

ابنا: یوگاو اور کیمبرج کی جانب سے کئے جانے والے مشترکہ سروے کے مطابق برطانیہ کے اڑسٹھ فیصد عوام شام میں حکومت کے خاتمے کے لئے وہاں فوجی کارروائي کرنے کے خلاف ہیں۔ جب کہ بیالیس فیصد امریکیوں نے بھی شام پر حملے کے بارے میں ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا ہے۔شامی حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب می‎ ستاون فیصد لوگوں نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔اس سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ کے لوگ ان حکومتوں کے خیالات کے برخلاف رائے رکھتے ہیں۔...../169