ابنا: عوض حیدر پور نے کہا کہ یہ اقدام مکمل طور پر غیرانسانی ہے اور انسانی حقوق خصوصا ملک سے باہر مقیم ایرانیوں کے لئے ایک خطرہ شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ورلڈ سروس کے چینلوں کے حکام کو دوسرے میڈیا کی مانند اظہار خیال کا حق حاصل ہے اور خبروں کی منتقلی کے لئے انہیں مختلف ملکوں میں آنے جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق کے ادارے اس قسم کے غیرانسانی اقدامات کو روکنے کے لئے اقدامات کریں گے۔
.....
/169