ابنا: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر تین خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق، تھانہ صدر کی حددود میں مراقبہ ہال کے قریب تین نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔ جس سے تین خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئیں اور زخمی خواتین کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔ علاقہ کو گھیرے میں لےکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
21 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401963
صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر تین خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے