ابنا: بلوچستان میں شر پسندوں نے گیس پائپ لائن تباہ کردی۔ پائپ لائن تباہ ہونے سے اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی جس سے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوگیا۔ اوچ پاور پلانٹ کو سوئی سے گیس فراہم کرکے بجلی کی فراہمی بحال کی گئی۔ حکام کے مطابق تباہ ہونے والی پائپ لائن کی مرمت کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔
گیس پائپ لائن اڑانے کے بعد اوچ پاور پلانٹ بند پڑگیا تھا، جس سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ واضح رہے کہ اوچ پاورپلانٹ سے سبی، کوئٹہ، چمن کے علاوہ پنجاب کے بعض علاقوں کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242