ابنا: خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس سسٹم کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک عالمی حالات اور تبدیلیوں کے حقائق کو بیان کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے میڈیا کی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔بريگیڈیر جنرل فرزاد اسماعیلی نے مختلف سیٹلائٹ سے ایرانی ٹی وی چینلوں کی نشریات کی بندش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب والے آزادی بیان کے اپنے تمام تر دعوؤں کے باوجود ایرانی ٹی وی چینلوں کی حقائق بیان کرنے کی طاقت سے سخت خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب والے جانتے ہیں کہ ایران کے اسلامی انقلاب کا پیغام عام ہونے سے یقینی طور پر عالمی استعماری اور سامراجی طاقتوں کا خاتمہ ہو جائے گا اور اسلامی جمہوریہ ایران کا میڈیا اس پیغام کے نشر اور پھیلنے کی رفتار دوگنا کر سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
21 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401947
خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس سسٹم کے کمانڈر بریگیڈیر نے کہا ہے کہ مغربی ممالک عالمی حالات اور تبدیلیوں کے حقائق کو بیان کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے میڈیا کی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔