21 مارچ 2013 - 20:30

عراق کے مستعفی وزیر خزانہ رافع العیساوی نے قطر سعودی عرب اور ترکی کا خفیہ دورہ کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق عراق کے باخبر ذرایع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ العراقیہ پارٹی کے رہنما اور مستعفی وزیر خزانہ رافع العیساوی نے گزشتہ ہفتے قطر سعودی عرب اور ترکی کا خفیہ دورہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے ان ممالک کے حکام سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔ العیساوی نے ان ممالک کا دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب چند روز قبل روس کے ایک اخبار ٹریبیونا نے ایک رپورٹ شائع کر کے عراق کے سنی اکثریت کے بعض شہروں میں احتجاج اور مظاہروں کو ہوا دینے کے لئے رافع العیساوی سمیت عراق کے بعض حکام کے ساتھ قطر کی سازش سے پردہ اٹھایا تھا۔ دوسری جانب عراق کے اہل سنت کے مفتی شیخ مہدی الصمیدعی نے ملک کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کے لیے خفیہ سازشوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ عراق کے عوام اور علماء کو ان خفیہ سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانی چاہییں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242