ابنا: شام کے صدر باشار اسد نے دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والےشامی طلباء کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہمارے بچوں نے ہمیں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی کا حوصلہ عطا کیا اور ہماری لڑائی جہل اور جہالت کے طرفدارسلفی وہابی دہشت گردوں سے ہے۔شام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے طلباء کی یاد شام کے ایک مدرسے میں منائی جارہی ہے جس میں شام کے صدر نے اچانک حاضر ہوکر تقریب میں شریک حاضرین کو حیران کردیا ۔ شامی صدر نے کہا کہ آج شام کا ہر شہری عزادار ہے اور ہر گھر اپنے عزیز کی شہادت پر سوگوار ہے۔ شامی صدر نے کہا کہ دہشت گردی شام کے عوام کے سر پر جان بوجھ کر مسلط کی گئی ہے انھوں نے کہا کہ غیر ملکی کرائے کے دہشت گردوں کے خلاف شام کا ہر پیر و جوان آخری دم تک لڑےگا اورہم دہشت گردوں کا شام کی سرزمین سے صفایا کرکے دم لیں گے........./169
20 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401848
شام کے صدر باشار اسد نے دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والےشامی طلباء کے اہلخانہ اور یوم معلم کی مناسبت سے منعقد تقریب کے شرکاء کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہمارے بچوں نے ہمیں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی کا حوصلہ عطا کیا اور ہماری لڑائی جہل اور جہالت کے طرفدارسلفی وہابی دہشت گردوں سے ہے۔