ابنا: فلسطین کے منتخب وزير اعظم اسماعیل ہنیہ نے امریکہ اور اسرائیل کی جگہ ایران کو عربوں کا دشمن قراردینے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل عربوں کے دشمن ہیں ایران فلسطین اور عربوں کا سب سے بڑا حامی ملک ہے۔ فلسطینی وزير اعظم نے کہا کہ عرب ممالک میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ امیرکہ اور اسرائیل کے بجائے ایران کو عربوں کا دشمن قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے ایران کی بے لوث امداد کی بنا پر اسرائیل کو تاریخ میں پہلی بار شکست سے دوچآر کیا ہے اور ایران کی مدد سے آج فلسطینی اسرائيل کی طرف پتھر نہیں بلکہ راکٹ داغ رہے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ آج فلسطینی اسرائيلی بربریت کا مقابلہ پتھروں سے نہیں بلکہ راکٹوں سے کررہے ہیں اور فلسطینیوں کی اس توانائي میں ایران کا بہت بڑا تعاون شامل ہے۔......./169
20 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401847
فلسطین کے منتخب وزير اعظم اسماعیل ہنیہ نے امریکہ اور اسرائیل کی جگہ ایران کو عربوں کا دشمن قراردینے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل عربوں کے دشمن ہیں ایران فلسطین اور عربوں کا سب سے بڑا حامی ملک ہے۔