ابنا: طویل عرصے کے بعد کشمیر کے بارے میں لب کشائی کرتے ہوئے یو پی اے کی چیئرپرسن اور کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ سرینگر میں سی آر پی ایف کیمپ پر جنگجووں کا حالیہ حملہ اور کچھ دیگر واقعات وادی کشمیر میں پنپ رہے پراعتماد ماحول میں رخنہ انداز ہوئے ہیں، سونیا گاندھی نے کشمیر میں سماج کے کچھ طبقوں کی طرف سے ’’درد و کرب کی چیخوں‘‘ کا سنجیدہ نوٹس لینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یو پی اے حکومت کشمیر میں قیام امن اور تعمیر و ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی جنرل باڈی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی صدر اور بھارت میں برسر اقتدار یو پی اے اتحاد کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران کشمیر کا خصوصی تذکرہ کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات بہتری کی طرف گامزن تھے لیکن کچھ واقعات اور حال ہی میں سرینگر میں سی آر پی ایف کیمپ پر ہوئے جنگجووں کا حملہ پُر اعتماد ماحول میں رخنہ انداز ہوا ہے۔سونیا گاندھی نے بتایا کشمیر میں ایک پر اعتماد فضاء پنپ رہی تھی لیکن سی آر پی ایف کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ اور کچھ دیگر واقعات اس میں رخنہ انداز ہوئے، انہوں نے یہ بات دہرائی کہ بھارتی حکومت ریاستی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی، سونیا گاندھی نے بتایا کہ مرکزی اور ریاستی سرکار مل کر مقبوضہ کشمیر میں قیام امن اور تعمیر و ترقی کے عمل کو وسعت دینے کے اقدامات اٹھا رہی ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اقور مرکزی حکومت ریاستی عوام میں اعتماد کی فضاء بحال کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
19 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401517
کانگرس پارٹی کی صدر نے کہا ہے کہ کشمیر میں ایک پر اعتماد فضاء پنپ رہی تھی لیکن سی آر پی ایف کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ اور کچھ دیگر واقعات اس میں رخنہ انداز ہوئے