18 مارچ 2013 - 20:30

شام کے صدر بشار الاسد نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کے ملک کی دہشت گردوں کے ساتھ ایک طویل جنگ ہو گي۔

ابنا: لبنان کے اخبار السفیر کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے مخالفین کی جانب سے کسی بھی قسم کی شرط کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایسے دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کر رہا ہے کہ دنیا جن کا مقابلہ نہیں کر سکی اور شام کو فوجی اور سیاسی میدان میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہوئي ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت اور عوام بعض مغربی اور عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کریں گے اور اسے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا ہے لیکن ہم ایسے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے کہ جو مغربی سازشوں پر عمل کرتے ہوئے میں ملک میں تشدد اور خونریزی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں اور انہیں ملک میں قیام امن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242