17 مارچ 2013 - 20:30

سرزمین پاکستان پر بسنے والے اہل تشیع کے لئے ایک اور عظیم نقصان، معروف شاعر اہلبیت (ع) استاد سید سبط جعفر زیدی امریکی پے رول پر پلنے والے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ سرزمین پاکستان پر بسنے والے اہل تشیع کے لئے ایک اور عظیم نقصان، معروف شاعر اہلبیت (ع) استاد سید سبط جعفر زیدی امریکی پے رول پر پلنے والے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق استاد پروفیسر کو دہشتگردوں نے اس وقت اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا، جب وہ لیاقت آباد سندھی ہوٹل میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج سے باہر نکل رہے تھے۔ دہشتگردوں نے پروفیسر سبط جعفر کو پانچ گولیاں ماریں۔ شہید کے جسد خاکی کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پروفیسر سبط جعفر زیدی کی شہادت سے پاکستان کے عوام ایک محب وطن، عاشق اہلبیت (ع)، منتظرِ امام مہدی (عج) اور ایک شفیق اور مہربان انسان سے محروم ہوگئی ہے۔ سبط جعفر کی شہادت ملت جعفریہ کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے، جس کا ازالہ کرنا شاید ہی کبھی ممکن ہو۔ شہید نے اپنی تمام حیات مدح سرائی اہل بیت (ع) اور ملت جعفریہ کی سربلندی کیلئے وقف کر رکھی تھی اور ان کی شہادت ملت جعفریہ کو ایک ایسا صدمہ دے گئی کہ جس کا تدارک کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔موت ان کے محبوں کو آتی نہیںآ بھی جائے تو پھر بچ کے جاتی نہیںموت کا خطر موت سے کیا ہے ڈراس سے بچنا بھی کیا آگئی آگئیغسل میت نہ کہنا میرے غسل کواجلے ملبوس کو مت کفن نام دومیں چلا ہوں علی (ع) سے ملاقات کوجس کی تھی آرزو وہ گھڑی آگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242