ابنا: صدر محمد مرسی نے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ون آن ون ملاقات کی جس میں دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون سمیت اہم امور پر تبالہ خیال کیاگیا۔ اس کے بعد وفود نے دونوں رہنماؤں کی معاونت کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے 8 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کئے گئے، دونوں ممالک میں صعنتی ، تیکنیکی، ترسیل زر، محکمہ ڈاک، میڈیا، بینکنگ، دفاعی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کئے گئے ہیں۔ مصری صدر ایوان صدر میں تقریب کے بعد اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کا بھی دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ تین روزہ دورے پر بھارت روانہ ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر محمد مرسی انیس سو ساٹھ میں مرحوم جمال عبدالناصر کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے منتخب جمہوری مصری صدر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
17 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401036
مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے پاکستان کے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ وفود کے ہمراہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے آٹھ معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کر دیئے گئے۔