15 مارچ 2013 - 20:30

پاکستان کے 25 سیکوریٹی اہلکار ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

ابنا: ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے پاکستان کے 25 سیکوریٹی اہلکار سمیت 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جان بحق ہونیوالوں میں فوج کے ایک کرنل بھی شامل ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق حادثہ کوہستان کے علاقےثمرنالہ کےقریب پیش آیا،کوسٹر میں تقریباً 30 سیکورٹی اہلکار سوار تھے جو راولپنڈی سے گلگت جارہے تھے۔
پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ آئی ایس پی آر کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان مسافروں کو لے جانے والی بس بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق این ایل آئی بٹالین سے تھا، مسافر اور فوجی جوان چھٹیوں پر سوات سے گلگت جارہے تھے۔
...........
/242