ابنا: علامہ ابوذر مھدوی نے کہا کہ شہدا کوئٹہ نے پورے مظلومین پاکستان کو بیدار کر دیا ہے اور پوری پاکستان کے مظلومین متفیق ہو چکے ہیں اب ہم ظالم کیخلاف ڈ ٹ کر مقابلہ کرینگے۔ ہم ہر گز ظلم اور ملت جعفریہ کے حق تلفی برداشت نہیں کرینگے۔اگریہ شیطانی آلہ د ہشتگرد جومعصوم اور بے گناہ شیعیان پاکستان پربم دھماکے اورملک میں بد امنی پھیلا کر یہ سمجھتے ہیں کہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونگے تو یہ انکی بھول ہیں ہم اپنے پاکیزہ مقاصد سے ذ را برابر بھی پیچھے نہیں ہٹے نگے۔حکمران ہوش کا ناخون لے اگرملک میں امن و امان قائم نہیں کر سکتے تو ملت جعفریہ اپنے دفاع میں گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوجائینگے۔علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے رئیسا نی حکومت کو دوبارہ بحال کر کے شہداء کی خون کیساتھ مذاق کیا ہے ہم اسکی پْر زور مذ مت کر تے ہیں اور حکومت کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ملت جعفریہ پاکستان کسی بھی ظالم حکومت کو اپنے ساتھ نا انصافی نہیں کرنے دینگے یقیناً بلوچستان حکومت کی بحالی سے لواحقین شہداء اور ملت جعفریہ کی شدید دل آزاری ہوئی ہیں جو قابل افسوس ہے۔دعائیہ تقریب کی آخر میں شہدائے ملت جعفریہ بالخصوص شہدائے ہزارہ ٹاون اور شہدائے کراچی عباس ٹاون کی درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی اورآخر میں واجد حسین اور عمران علی نوحہ خوانی بھی کی۔
.......
/169