14 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریۂ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے بحر اٹلانٹک میں اپنی فوجی موجودگی اور عمان کے ساتھ مشترکہ ٹیکٹکی فوجی مشقوں کی انجام دہی کو، آیندہ ہجری شمسی سال میں اس فوج کے جملہ پروگراموں میں قرار دیا.

ابنا: ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے آج 1391 ہجری شمسی سال کے عنقریب اختتام پر ایک تقریب میں ایرانی بحریہ کے چوبیسویں بحری جہاز کی پہلی مرتبہ بحرالکاہل میں موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کی بحریہ کا پروگرام آئندہ ہجری شمسی سال میں بحرالکاہل میں تعینات ہونا ہے – ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بحرالکاہل اور خاص طور پر چین کے سمندر میں ایرانی بحریہ کی موجودگی ،ایران کی پوزیشن کو ماضی سے زیادہ ارتقاء بخشے گی کہا کہ یہ اقدام ، آزاد سمندروں میں موجودگی پر مبنی رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃاللہ العظمی خامنہ ای کی تاکید اور تدابیر کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک تاریخی اقدام شمار ہوتا ہے –انہوں نے اپنے اور بحریہ کے وفد کے دورۂ عمان کو موثر اور کامیاب قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ ہجری شمسی سال میں ، عمان کی مسلح افواج کے ساتھ ٹیکٹیکی فوجی مشقیں مشترکہ طور پرانجام پائیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242