ابنا: حامد کرزی نے افغانستان میں متعین امریکہ اور نیٹو فوجیوں کے کمانڈر جوزف ڈینفورڈ کی ملاقات میں بگرام جیل کو جلد ازجلد افغان حکومت کے حوالے کرنے پر تاکید کرتے ہوئے اس میں تاخیر کو واشنگٹن – کابل کے تعلقات میں کشیدگی کا باعث قرار دیا۔افغانستان کے ایوان صدر میں کل رات ہونیوالی اس ملاقات میں کرزی نے واضح کیا کہ بگرام جیل میں بہت سے ایسے بے گناہ افراد قید ہیں جنہیں افغانستان کے قوانین کے مطابق فوری طور پر رہا کرنا چاہیئے۔مارچ 2012کو افغانستان کے وزیردفاع عبدالرحیم وردک اور افغانستان میں نیٹو فوجیوں کے سابق سربراہ جان ایلن کے درمیان ہونیوالے معاہدے میں دونوں ممالک نےاتفاق کیا کہ 6 مہینوں کےاندر بگرام جیل کی ذمہ داری امریکی فوجیوں سے منتقل ہوکر افغان حکومت کے سپرد کی جائے ۔
.....
/169