ابنا: لبنان میں حزب اللہ کی اجرائی کونسل کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاووق نے عرب حکام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عربوں کو شام کے خلاف لڑنے کے بجائے مقبوضہ فلسطین کو آزاد کرانے کے لئے اسرائیل کے خلاف لڑنا چاہیے اور شام میں دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے بجائے غزہ میں فلسطینیوں کو ہتھیار فراہم کرنے چاہییں ، انھوں نے کہا کہ عربوں میں غیرت و حمیت بالکل ختم ہوگئی ہے اور انھوں نے شام ميں اپنے ہی بھائيوں کے خلاف ہتھیار اٹھا لئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کو کمزور کرنے والے لوگ اسرائیل کے ہاتھ مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے حامی بعض عرب ممالک شام کے بحران کا اصلی باعث ہیں اور یہ ممالک امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی کے لئے شام ميں قومی مذاکرات کی مخالفت کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ عرب اقوام امریکہ نواز عرب حکام کو ہرگز معاف نہیں کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
12 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 399653
لبنان میں حزب اللہ کی اجرائی کونسل کے نائب سربراہ نے عرب حکام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے بجائے غزہ میں فلسطینیوں کو ہتھیار فراہم کرنے چاہییں