12 مارچ 2013 - 20:30

انگلستان کی یونیورسٹی میں غیر مسلم لڑکیوں کو حجاب اور دیگر اسلامی مفاہیم سے آگاہ کرنے کے لیے اسلام کے بارے ریسرچ نامی پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔

ابنا: انگلستان کی نیوکاسل یونیورسٹی کے مسلمان اسٹوڈنٹس نے اپنے غیر مسلم کلاس فیلوز کو اسلام کے بارے تحقیقات اور جستجو کرنے کی طرف راغب کرنے کے لیے اسلام کے بارے ریسرچ نامی پروگرام منعقد کر رکھا ہے۔اس پروگرام میں شرکت کرنے والے ایک غیر مسلم اسٹوڈنٹ سمانٹا مک گریگو نے اس بارے کہا ہے کہ میرے خیال کے مطابق انگلستان کے لوگ اسلام کے بارے غلط نظریات رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ لیکن اس پروگرام نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے اور اسلام کے بارے میرے نظریات میں تبدیلی آئی ہے۔اس پروگرام کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد غیر مسلموں کو مسلمانوں کے ساتھ گفتگو کرنے اور حقیقی اسلام کے بارے ریسرچ کرنے کی ترغیب دلانا ہے۔ا س پروگرام کے ایک حصہ میں حجاب کا چیلنج کے عنوان سے ایک پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ غیر مسلم لڑکیوں کو حجاب کی اہمیت اور اس کی اقدار سے آگاہ کیا جا سکے۔............../242