ابنا: شام کے عوام نے ملک کے دفاع کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کردیا ہے اور ملک کے دفاع کے لئے عوامی دفاعی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں شامی عوام فوج کے شانہ بشانہ ، غیر ملکی کرائے کے دہشت گردوں کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ شام کے مفتی نے ایک فتوی میں عوام پر زوردیا ہے کہ وہ سلفی وہابی مسلح دہشت گردوں کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ لڑیں اور سلفی وہابی دہشت گردوں کو ملک سے باہر نکال دیں ، سنی مفتیوں نے سلفی وہابیوں کے خلاف دفاعی کارروائی کو لازم قراردیا ہے اور سلفی وہابی دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
.......
/169