11 مارچ 2013 - 20:30

شامی فوج نے حلب کے علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کر کے ان میں سے کئی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے اور وہاں پر موجود اسلحہ کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔

ابنا: براثا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کے دستوں نے ۱۲مارچ بروز منگل کو دوما اور حلب میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کر کے ان میں کچھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے اور کئی دہشتگرد زخمی ہو گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ شامی فوج نے دوما اور حلب میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کر کے ان کے جنگی سازوسامان کو تباہ کر دیا ہے اور چند دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ شامی فوج نے حلب کے علاقے خان العسل میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کر کے ان میں سے کئی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے اور وہاں پر موجود اسلحہ کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔............../242