10 مارچ 2013 - 20:30

ایران کے صوبہ گلستان کے حوزہ علمیہ نے اپنے ایک بیانیے میں پاکستان کے مظلوم شیعوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔

ابنا: حوزہ علمیہ گلستان نے اپنے بیانیے میں کہا ہے کہ ان ایام میں پاکستان کے مظلوم شیعوں کے وحشیانہ قتل عام اوران شہداء کے یتیم بچوں کی صورتحال نے مسلمانوں کے دلوں کوہلا کر رکھ دیا ہے اور اس سے تلخ بات یہ ہے کہ دنیا کے ذرائع ابلاغ کے زہریلے پروپیگنڈوں کی خاموشی کے سائے میں یہ مظالم انجام دیے جا رہے ہیں۔
اس بیانیے میں مزید آیا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جنگی وسائل اور اسلحہ سے لیس دہشتگرد دنیا کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے ہیں اور پاکستان افغانستان عراق اور شام جیسے ممالک میں ہر روز اس قسم کے غیر انسانی اقدامات کر رہے ہیں۔
اس بیانیے میں آیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اپنی صفوں میں اتحاد ووحدت قائم کر کے دشمنوں کے مقابلے میں اپنے ردعمل کا اظہار کریں اور دشمنوں کو ان کے اہداف میں نا کام بنا کر واضح کریں کہ وہ اسی طرح اسلامی تعلیمات کے پیروکار ہیں اور رہیں گے۔
حوزہ علمیہ گلستان نے پاکستان کے حالیہ خونی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری اور پاکستان میں امن وامان قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

.......

/169