9 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ حبیب اللہ سیاری نے مشرق وسطی کے علاقے میں اغیار کی موجودگي کے بغیر ہی سیکورٹی کی برقراری پر تاکید کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے عمان میں اس ملک کی بحریہ کے سربراہ سے آج ملاقات کی۔اس ملاقات میں حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ایران اور عمان، جو بہت سی بحری صلاحیتوں کے حامل ہیں، علاقے کے دوست اور برادر ملکوں کی مدد سے اس اہم اور اسٹریٹیجک علاقے میں، جس میں حساس آبنائے ہرمز بھی شامل ہے، سیکورٹی برقرار کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اور عمان منصوبہ بندی کرکے مشترکہ بحری فوجی مشقیں انجام دے سکتے ہیں۔اس موقع پر عمان کی بحریہ کے سربراہ نے ایران کے ساتھ فوجی مشقوں کی سطح بڑھانے پر زوردیا اور کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی مدد سے علاقے میں سیکورٹی برقرار کرسکتے ہیں اور ایران کی بحری طاقت و توانائي یقینی طورپر عمان کی بحری طاقت و توانئی کا باعث بنے گي۔  ................./242