9 مارچ 2013 - 20:30

شام کے جولان علاقے میں اغوا ہونے والے اقوام متحدہ کے مبصرین کو رہا کردیا گیا ہے۔

ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے پہاڑی علاقے جولان میں تعینات اقوام متحدہ کےامن دستے کےمغوی اہلکاروں کو مسلح گروہوں نےآزاد کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مسلح دہشتگردوں کے ایک رہنما ابو الیاس حورانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کےمغوی اہلکاروں کو اردنی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ادھر شام کے دارالحکومت دمشق میں تعینات اقوام متحدہ کے نمائندے نے بھی اہلکاروں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔یاد رہے کہ شام کے پہاڑی علاقے جولان میں فلپائن سے تعلق رکھنے والےامن دستے کے21 اہلکاروں کو بدھ کے روز شہدائے یرموک نامی مسلح گروپ نے اغوا کر لیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242