ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے کل ہفتے کو مغربی کنارے میں صہیونی دیوار کے قریب منعقد ہونیوالی شادی کی تقریب پر حملہ کرکے اس میں شریک افراد کو منتشر کیا۔ مغربی کنارے کے باشندوں اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی رہائشیوں کے مابین اتحاد کو روکنے کےلئے صہیونی اقدامات کے خلاف فلسطینی جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب یہاں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ صہیونی حکومت کی سپریم کورٹ نے جنوری 2012 میں نسل پرستانہ فیصلہ کرتے ہوئے مغربی کنارے اور مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں کے درمیان شادی پر پابندی عائد کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/242
واضح رہے کہ صہیونی حکومت کی سپریم کورٹ نے جنوری 2012 میں نسل پرستانہ فیصلہ کرتے ہوئے مغربی کنارے اور مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں کے درمیان شادی پر پابندی عائد کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/242