8 مارچ 2013 - 20:30

قاہرہ اور پورٹ سعيد ميں حکومت کے مخالفين کے مظاہروں اور سيکورٹي افواج کے ساتھ جھڑپوں ميں وسعت آگئي ہے۔

ابنا: قاہرہ ميں جمعے کو بھي   حکومت کے مخالفين نے وسيع پيمانے پر مظاہرے کئے۔ اسي کے ساتھ تحرير اسکوائر اور اس کے اطراف کے علاقوں ميں سيکورٹي دستوں کے اراکين کے ساتھ مظاہرين کي جھڑپيں بھي ہوئي ہيں۔ آخري اطلاع ملنے تک جھڑپوں کا سلسلہ جاري تھا ۔قاہرہ ميں تحرير اسکوائر اور امريکا اور برطانيہ کے سفارتخانوں کے اطراف ميں کئي دن سے مظاہروں اور جھڑپوں کا سلسلہ جاري ہے۔دوسری جانب امريکي سفارتخانے نے ايک بيان جاري کرکے امريکي باشندوں کو ہدايت دي ہے کہ مصري شہروں کے غير ضروري سفر سے گریزکريں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکليں۔اسي کےساتھ پورٹ سعيد ميں بھي مظاہرين اور سيکورٹي اہلکاروں کے درميان شديد جھڑپوں کی خبریں ملی ہیں۔ جھڑپوں کے دوران کم سے کم ايک شخص کے ہلاک اور درجنوں کے زخمي ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گيس کا استعمال کيا جبکہ مظاہرين کي جانب سے سيکورٹي دستوں پر پتھراؤ کيا گيا اور پٹرول بم پھينکے گئے۔ادھر مصر کے مختلف شہروں ميں پوليس اہلکاروں کي ہڑتال بھي شروع ہوگئي ہے۔   مصر کا شہر پورٹ سعيد اور دارالحکومت قاہرہ کئي دن سے بدامني کا شکار ہے - يہ ايسے عالم ميں ہے کہ مصر کي ايک عدالت نے پارليماني انتخابات کو ملتوي کرديا ہے جس کے بعد  بعض حلقوں نے مصر کے مستقبل کے بارے ميں تشويش ظاہر کي ہے۔

.....

/169