ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر احمدی نژاد اور بولیویا کے صدر اوو مورالس نے اپنی ملاقات میں وینزوئیلا کے صدر ہوگو چاویز کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ امپریالزم حکام، ونزوئیلا کے صدر ہوگو چاویز کے انتقال و فقدان سے بہت خوش ہو رہے ہوں اور یہ خیال کررہے ہوں کہ ان کے خلاف محاذ میں خلاء پیدا ہو گیا ہے تاہم انھیں یہ جان لینا چاہیئے کہ ایسی ہستیاں موجود ہیں جو اتحاد کے زیر سایہ ہوگو چاویز کی راہ جاری رکھیں گی ۔ اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ لاطینی امریکہ تبدیلیوں کے دور سے گذر رہا ہے جہاں قوموں میں بیداری آرہی ہے اور انقلابی رہنماؤں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اس موقع پر بولیویا کے صدر اوو مورالس نے بھی ونزوئیلا کے صدر ہوگو چاویز کے انتقال ایک غم انگیز حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہوگو چاویز قوموں کے دلوں میں زندہ ہیں جن کی راہ جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242/
8 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 398137
ونزوئیلا کے دارالحکومت کاراکاس میں اسلامی جمہوریہ ایران اور بولیویا کے صدور کے مابین ہونے والی ملاقات میں فریقین نے اتحاد و وحدت کے زیر سایہ ہوگو چاویز کی راہ جاری رکھنے پر تاکید کی ہے ۔