7 مارچ 2013 - 20:30

مقبوضہ فلسطین میں مسجد الاقصی پر اسرائیلی سکیورٹی دستوں کے حملے میں 85 فلسطینی نماز گزار زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: مقبوضہ فلسطین میں مسجد الاقصی پر اسرائیلی سکیورٹی دستوں کے حملے میں 85 فلسطینی نماز گزار زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائيلی فوجیافسر کی جانب سے قرآن مجید کی توہین اور بے حرمتی کے خلاف مسجد الاقصی کے ایک حصے میں فلسطینی نمازگزاروں نے احتجاج کیا جس کے بعد اسرائيلی؛ سکیورٹی دستوں نے فلسطینی نمازیوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے 85 فلسطینی کو زخمی کردیا ہے۔ فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائيل مظالم پر القاعدہ سمیت تمام عرب حکمراں خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں القاعدہ نے آج تک فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائيل کے خلاف ایک گولی بھی فائر نہیں کی ہے القاعدہ تنظیم ، در حقیقت اسلامی ممالک بالخصوص شام، پاکستان ،افغانستان اور عراق میں امریکی منصوبوں کی تکمیل کے لئے امریکہ کے ہاتھ مضبوط کررہی ہے۔

.....

/169