ابنا: مقررین نے کہا کہ اسلام نے عورتوں کو جو حقوق دیئے ہیں اس کی مثال کسی اور مذہب میں نہیں ملتی۔ چنیوٹ میں سیمینار اور واک میں مختلف محکموں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ مظفر گڑھ میں گارڈن ٹاوٴن سیریلی اور لودھراں میں آگہی واک ہوئی۔ رحیم یار خان میں نکالی گئی ریلی میں بڑی تعداد میں بزرگ خواتین بھی شریک ہوئیں۔ نوشہرو فیروز میں ثقافتی پروگرام اور سیمینار میں اسکول کی طالبات نے ٹیبلوز پیش کرکے ثقافتی رنگ بکھیرے۔ خیرپور کی شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں بین الاقوامی ویمن کانفرنس ہوئی ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے گو مل میڈیکل کا لج میں کامیاب زندگی گذارنے والی خواتین کو ایوارڈ دیئے گئے۔ پارا چنار میں منعقدہ سیمینار میں مقررین نے قبائلی علاقوں میں خواتین کے حقوق کی پامالی پر افسوس کا اظہار کیا۔
.......
/169