ابنا: سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے آج خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے تاکید کی کہ اگر ملک میں بحران جاری رہا تو یہ بحران بعد میں قبائلی جنگ میں تبدیل ہوجائے گا اور کوئي بھی اس جنگ کے منفی نتائج سے بچ نہیں سکے گا۔ نوری مالکی نے مزید کہا کہ بعض طاقتیں ملک کی تقسیم کی خواہاں ہیں اور وہ موجودہ نظام کو تسلیم نہیں کرتی ہیں حالانکہ یہ نظام قانونی اور جائز ہے اور اس نظام سے دستبردار ہونے کے معنی قانون کے خلاف بغاوت ہیں۔نوری مالکی نے ملک کی تقسیم پر مبنی پروپیگنڈے کا ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کرنے والے مظاہرین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
6 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 397780
عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے ملک میں بحران جاری رہنے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔