ابنا: ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کہ جو ان دنوں امام حسین﴿ع﴾ کے حرم مطہر میں جدید ضریح کی تقریب رونمائی میں شرکت کرنے کیلئے عراق میں ہیں، نے گذشتہ رات نجف اشرف میں مراجع تقلید حضرت آیت اللہ بحرالعلوم، آیت اللہ فیاض، آیت اللہ سید محمد سعید حکیم اور آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایران اور عراق کے تعلقات اور دنیائے اسلام کے مسائل پر گفتگو کی۔ علی اکبر صالحی نے کہا وحدت اسلامی کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
.......
/169