6 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے ونزوئیلائی ہم منصب کے نام پیغام میں اس ملک کے آنجہانی صدر ہوگوچاوز کے انتقال پر اس ونزوئیلا کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے پریس دفتر کے مطابق اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے اپنے ونزوئیلائی ہم منصب کابلو رونڈون ڈیوسڈاڈو کے نام تعزیتی پیغام میں اس ملک کے  آنجہانی صدر ہوگوچاوز کے انتقال پر اس ملک کی حکومت اور عوام کےساتھہ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہوگوچاوز کی گرانقدرکوششوں کی بدولت لاطینی امریکہ کی قوموں کی سیاسی زندگی میں نئے باب کا اضافہ ہوا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے اس تعزیتی پیغام میں مزید کہا کہ اس وقت دنیا کی تسلط پسند طاقتوں کے ساتھہ جدوجہد اور آزادی و خود مختاری کا جذبہ ، لاطینی امریکہ کے علاقے کی قوموں کے درمیان ایک نئی جہت میں تبدیل ہوچکا ہے اور اس تفکر نے روشن مستقبل کے لئے راہوں کو کھول دیا ہے ۔ 

.....

/169