6 مارچ 2013 - 20:30

روز ہفتہ 9 مارچ 2013ء کو 3 بجے سہ پہر مدرسہ امام خمینی (رہ) میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور ان کے جان نثار محافظ سید تقی حیدر کی سالانہ برسی اور شہدائے پاکستان کی یاد میں سفیر انقلاب سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے۔

ابنا: حوزہ علمیہ قم میں مجلس وحدت مسلمین اور ادارہ امید طلاب پاکستان کی جانب سے ہفتہ 9 مارچ 2013 کو مدرسہ امام خمینی (رہ) میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی سالانہ برسی اور شہدائے پاکستان کی یاد میں "سفیر انقلاب" کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ حجت الاسلام و المسلمین سید حسن مہدی کاظمی نے اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا: ہم مراجع عظام تقلید کی جانب سے ہفتہ والے دن کی تعطیل کا خیرمقدم کرتے ہیں اور تمام پاکستانی طلاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صبح دس بجے مسجد اعظم میں ہونے والے دینی طلاب کے احتجاجی جلسہ میں بھر پور شرکت کریں۔ آپ نے کہا: اسی طرح اسی دن یعنی بروز ہفتہ 9 مارچ 2013ء کو 3 بجے سہ پہر مدرسہ امام خمینی (رہ) میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور ان کے جان نثار محافظ سید تقی حیدر کی سالانہ برسی اور شہدائے پاکستان کی یاد میں سفیر انقلاب سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے جس سے آیت اللہ تہرانی جو ایران کے بزرگ اساتذہ اور تہران سے مجلس شورای اسلامی ایران (ایرانی قومی اسمبلی) کے ممبر ہیں خطاب فرمائیں گے۔ اس پروگرام میں شہدا کے حوالے سے خصوصی ویڈیو کلیب بھی نشر کیا جائے گا اور اسی طرح پروگرام کے ساتھ شہدا کے حوالے ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ پروگرام میں مختلف مراجع عظام اور بزرگ شخصیات کو شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔یاد رہے گذشتہ رات بھی مدرسہ حجتیہ میں مجلس وحدت مسلمین قم کی جانب سے شہدائے کراچی کی یاد میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس سے حجت الاسلام و المسلمین سید شفقت شیرازی مسئول امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین نے خطاب کیا۔

.......

/169