ابنا: آج عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے حکومت سندھ نے آئی سندھ فیاض لغاری، ڈی آئی جی ایسٹ علیم جعفری کی خدمات واپس لے لی ہیں جبکہ ایس ایس پی ملیر رائو انوار، ڈی ایس پی سھراب گوٹھ قمر احمد اور ایس ایچ او سچل تھانہ اظہر اقبال کو معطل کئے جانے کا نوٹس جاری کر دیا.
سانحہ عباس ٹاون پر حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عدالت نے شدید برھمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے پر حکومت کا طرز عمل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے.حکومت کی مجرمانہ غفلت واضح ہے اور وہی ان حالات کی ذمہ دار ہے.
شہریوں کو زندگی اور تحفظ کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، کراچی میں آپریشن کلین اپ کی ضرورت ہے.
سانحہ عباس ٹاون میں دو بم دھماکوں کے نتیجہ میں 60 افراد کی جانیں چلی گئیں جبکہ 200 افراد زخمی ہوئے.
.....
/169