5 مارچ 2013 - 20:30

ایرانی پارلیمنٹ "مجلس شورائے اسلامی" کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ایک رکن نےکہا ہے کہ امریکہ ،علاقے میں فرقہ واریت پھیلا کر مسلمانوں کو ایک دوسرے سے لڑوانے کی سازش کررہا ہے۔

ابنا: نوذر شفیعی نے ریڈیو تہران کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں پاکستان میں ہونیوالے دہشتگردانہ دھماکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف سامراج کا سب سے بڑا ہتھکنڈا ،فرقہ واریت ہے جسے آج کل پاکستان ،افغانستان ، سعودی عرب ،بحرین اور شام میں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے سامراج کی اس سازش پر مسلمانوں کی لاپرواہی کو دشمنوں کی جانب سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سامراج کے مقابلے میں مسلمانوں کی صلاحیتوں اور توانائیوں کا زوال ہوگا۔ ایرانی پارلیمنٹ  کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن نے اسلامی مذاہب کے درمیان گفتگو کی راہ ہموار کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس سلسلے میں پیشقدمی کرکے ایران کے خلاف اہل سنت بھائیوں کو بدظن کرنے پر مبنی مغربی میڈیا کی تشہیراتی مہم کو ناکام بنا سکتا ہے۔