5 مارچ 2013 - 20:30

عراق کے شہر سامرا کی پولیس نے امام علی نقی﴿ع﴾ اور امام حسن عسکری﴿ع﴾ کے حرم پر میزائلوں سے حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

ابنا: عراق کے شہر سامرا میں ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے اس شہر میں پانچ میزائلوں کو ناکارہ بنایا ہے۔ دہشت گرد یہ میزائل امام علی نقی﴿ع﴾ اور امام حسن عسکری﴿ع﴾ کے حرم میں داغنا چاہتے تھے۔ واضح رہے کہ یہ میزائل شہر سامرا کے "ضاعی" نامی علاقے میں ملے ہیں۔ یاد رہے کہ 2006 میں بھی امامین عسکریین﴿ع﴾ کے حرم پر ایک حملے میں اس حرم کا سنہری گنبد تباہ کردیا گیا تھا۔ جبکہ 2007 میں اس حرم میں واقع مسجد کے مینار کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

.......

/169