ابنا: ایران کے وزیر پٹرولیم رستم قاسمی نے آج تسنیم نیوز ایجنسی سے گفتگو کے دوران اس بات کا اعلان کرتے ہوۓ کہ ایران کے تیل کی صنعت کا مستقبل روشن ہے کہا کہ یہ صنعت روزانہ 3 اعشاریہ پانچ ملین بیرل تیل کی ریفائنری کے لۓ قابل قبول منصوبے کی حامل ھے ۔ رستم قاسمی نے ایران کے تیل کی خرید سے پرہیز کیلۓ بعض ملکوں پر پابندیاں عائد کرنے والے ممالک کی جانب سے ڈالے جانے والے دباؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ یہ ممالک ایرانی تیل کی برآمدات میں رکاوٹ کھڑی کرنا چاہتے ہیں لیکن اس مسئلے میں انھیں کامیابی نہیں مل سکی ہےاور ایران کی تیل کی فروخت کو ابھی کسی خاص مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے ۔ایران کے وزیر پٹرولیم نے صراحت سے کہا کہ ایران میں موجود ریفائنریز کے فروغ کے ذریعہ روزانہ 35 لاکھہ بیرل تیل صاف کرنے کی گنجائش ہو جاۓ گی ۔
4 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 397180
ایران کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران کی تیل کی صنعت، پابندی کے دشوار حالات کو عبور چکی ہے اور وہ اب تیل کی برآمدات کے میدان میں کامیابی سے عمل پیرا ہو گی ۔