4 مارچ 2013 - 20:30

ہندوستان کی مختلف عدالتوں میں خواتین کے ساتھ تشّدد کے اقدامات کے 24 ہزار کیس چل رہے ہیں اور یہ مسئلہ اس وقت اس ملک میں حکومت ۔ پارلیمنٹ اور عدلیہ کے درمیان ایک بڑے دشوار مسئلے میں تبدیل ہوگيا ہے ۔

ابنا: ہندوستان کے وزیر قانون اشونی کمار نے آج خواتین کے خلاف تشّدد اور ان کے غیر محفوظ ہونے کے بارے میں اپنے ملک کے پارلیمانی نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کی اعلی عدالتوں سمیت مختلف عدالتوں میں خواتین کے ساتھہ بدسلوکی ۔ تشّدد اور عصمت دری کے 24 ہزار مقدمات چل رہے ہیں اور سب سے زیادہ کیس ریاست اتّرپردیش کی الہ آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں کہ جن کی تعداد 8215 ہے ۔ ہندوستان میں خواتین کی عصمت دری کا مسئلہ گذشتہ سال دسمبر میں نئی دہلی میں ایک طالبہ کے ساتھہ جنسی تشّدد کے بعد کہ جس کے نتیجے میں اس کی موت بھی واقع ہوگئی تھی سرگرم عمل سماجی کارکنوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔