4 مارچ 2013 - 20:30

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے پیپلز پارٹی کے سابق صدر لشکری رئيسانی بائيس افراد کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے پیپلز پارٹی کے سابق صدر لشکری رئيسانی بائيس افراد کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ لشکری رئيسانی نے رائے ونڈ میں میان نواز شریف سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا۔ اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے دعوی کیا کہ ہمیں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے متحدہو کر عملی اقدامات کرنے ہونگے۔ نواز شریف نے کہا کہ چيف جسٹس خود کہہ چکے ہیں کہ کراچی کی کچھ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے الزام لگایا تھا کہ مسلم لیگ ن کے تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی سے تعلقات ہیں۔ بلوچستان کے صدر مقام بلوچستان میں شیعہ کشی کے دہشتگردانہ واقعات کے بعد رئيسانی کو جو اس وقت وزیر اعلی تھے برطرف کرکے گورنر راج نافذ کردیا گيا تھا۔ جس وقت بلوچستان میں شیعہ مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی تھی اسلم رئيسانی اپنے خاندان کے ہمراہ لندن کی سیر پر گئے ہوئے تھے۔