4 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کا رکن ہونے کے ناطے اپنی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کےلئے ایجنسی سے سہولتوں کا خواہاں ہے۔

رامین مہمان پرست نے آج ہفتہ وارپریس کانفرنس میں آئي اے ای اے کی جانب سے پارچین فوجی سائٹ کے معائنے کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر ایجنسی کے ساتھ مذاکرات میں غور کیا گيا ہے اور اس کاجائزہ لیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو آئي اے ای اے کا رکن ہونے کے ناطے اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کے لئے سہولتیں ملنی چاہییں اور ایران اس کے ساتھ ساتھ دوطرفہ معاہدے کے تحت ایجنسی کے سوالوں کا بھر پور جواب دے گا۔ رامین مہمان پرست نے آلماتی میں ایران اور پانج جمع ایک گروپ کے حالیہ مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں پانج جمع ایک گروپ کی تجویزوں میں ملت ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف کوئي بات دیکھنے کو نہیں ملی۔ انہوں نے بحرین میں ایران کی مداخلت کے الزامات کے بارے میں کہا کہ بحرین کے حکام کے یہ دعوے داخلی مشکلات سے نکلنے کے لئے ہیں۔