ابنا: خبرگان کونسل کا چوتھے مرحلے میں تیرہواں سرکاری اجلاس آج صبح منعقد ہوا جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا، اجلاس میں خبرگان کونسل کے صدر اور اعلی کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایاگیا جس میں خبرگان کونسل کے موجودہ صدر آیت اللہ مہدوی کنی کو مزید دو سال کے لئے صدر منتخب کرلیا گیا ہے مہدوی کنی کو 70 میں سے 64 ووٹ ملے اس اجلاس میں آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کو پہلا نائب صدر اور آیت اللہ محمد یزدی کو دوسرا نائب صدر منتخب کیا گيا ہے۔ خبرگان کونسل کے صدر اوراعلی کمیٹی کے ہر دو سال میں ایک بار انتخابات ہوتے ہیں۔
4 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 397020
آیت اللہ مہدوی کنی کو خبرگان کونسل کے ارکان نے بھاری اکثریت کے ساتھ خبرگان کونسل کا دوبارہ صدر منتخب کرلیا ہے۔