3 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے شہر کراچی میں شیعہ آبادی والے علاقے میں دہشتگردانہ دھماکوں کی شدید مذمت کی ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں ایران کی قوم اور حکام کی جانب سے کراچی شہر کے شیعہ آبادی والے علاقے میں دہشتگردانہ بم دہماکوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور پاکستان کی حکومت و عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ پر تعزیت پیش کی گئی ہے اور دہشتگردانہ اقدامات کو مسلمانوں اور پاکستان کے دشمنوں کی تفرقہ پردازانہ پالیسیوں کا حصہ قرار دیا ہے ۔ ایران کی وزارت خارجہ نے دہشتگردانہ اقدامات کی تکرار اور اس کے سد باب کے لئے پاکستان کی حکومت اور اس ملک کی مذہبی شخصیات کی جانب سے ضروری اقدامات انجام دیئے جانے اور ملکوں کی اس حوالے سے ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے عالمی برادری کو دہشتگردی کے خلاف مہم کہ جس نے تقریبا تمام اقوام کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے سنجیدہ و ٹھوس اقدامات انجام دینے کی دعوت دی ۔ گذشتہ روز پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر کراچی میں شیعہ آبادی والے علاقے عباس ٹاؤن میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دہماکوں میں 60 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوئے جبکہ 50 سے زیادہ فلیٹ تباہ اور 20 دکانیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ۔