3 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹلجنس نے کہا ہے کہ سامراجی صحافیوں کی گرفتاری سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن حیران رہ گئے ہیں۔


ابنا: حیدر مصلحی نے صوبہ اصفہان میں ائمہ جمعہ و جماعات کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم نے چھے سو صحافیوں کے ایک گروہ کا پتہ لگایا ہے جس میں ڈیڑھ سو اندرون ملک اور باقی بیرون ملک مل کر کام کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا میں بعض عناصر انقلاب مخالف گروہوں سے رابطے میں تھے جنہيں گرفتار کرلیا گيا ہے جس سے دشمن کی سازشیں ناکام ہوگئي ہيں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب مخالف دھڑوں نے حالیہ برسوں میں مختلف ٹی وی چینل شروع کئےہیں اور وہ سامراج کی مرضی کے مطابق پروگرام نشر کرکے عوام کو فریب دے رہیں تاکہ سامراج کی مخالفت کو کم کرسکیں۔ حیدرمصلحی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے ہی دشمن نے سازشیں شروع کردی تھیں لیکن دشمنوں کو ولایت فقیہ کی تدبیروں سے ہمیشہ شکست ہوئي ہے۔ قابل ذکرہے انٹلجنس منسٹری نے گذشتہ مہینے ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ میں نفسیاتی جنگ کے مرکز بی بی سی نیٹ ورک سے جڑے افراد کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ اس بیان میں آیا تھا کہ بی بی سی سے خبری سرگرمیوں کے علاوہ ملک میں فتنے پھیلانے کی سازشیں بھی رچي جاتی ہیں اور ان سازشوں پر داخلی عناصر کی مدد سے عمل کیا جاتا ہے۔