3 مارچ 2013 - 20:30

افغانستان ميں غير ملکي فوجيوں کے حملے ميں دو معصوم اور بے گناہ بچوں کي ہلاکت کے بعد نيٹو نے اس اقدام پر معافي مانگي ہے.

ابنا: افغانستان ميں تعينات غير ملکي فوجوں کے کمانڈر جنرل ڈنفور نے غير ملکي فوجيوں کے ہاتھوں دو معصوم افغان بچوں کي ہلاکت پر ان بچوں کے گھروالوں سے معافي مانگي ہے-واضح رہے کہ افغانستان ميں تعينات غير ملکي فوجيوں نے جمعرات کو اروزگان صوبے ميں فائرنگ کرکے دو بچوں کو قتل کرديا تھا –يہ حملہ ايک ايسے وقت ہوا ہے جب غيرملکي فوجیوں کے نئے کمانڈر نے ابھي حال ہی ميں افغان صدر حامد کرزئي سے ملاقات ميں انہيں يقين دلايا تھا کہ رہائشي علاقوں اور عام شہريوں پر نيٹو کے ہوائي حملے نہيں ہوں گے -ايسا پہلي بار نہيں ہے جب نيٹو نے عام شہريوں کا قتل عام کرنے کے بعد معافي مانگي ہے -

چند مہينے قبل بھي نيٹو کے فوجيوں نے ہلمند صوبے ميں تين بچوں کا قتل کرديا تھا جس کے بعد نيٹو نے معافي مانگي تھي -اس طرح کے حملوں کے بعد امريکي حکام وعدہ کرتے ہيں کہ اب اس طرح کے واقعات کي تکرار نہيں ہوگي ليکن کچھ ہي عرصے بعد اس طرح کي وحشيانہ کاروائياں  امريکي اور نيٹو کے فوجي پھر انجام دے ديتے ہيں  -

.......

/169