ابنا: پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے وزیراعلی کو فون کرکے کراچي کے بم دھماکوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاوٴن کے قریب یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں 60 افراد شہید اور 150 سے زائدزخمی ہوگئے ہیں۔ قائم علی شاہ نے دھماکے کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کیا ہے ، انہوں نے کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاوٴن کے قریب دھماکوں سے متعلق تفصیلات طلب کی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15، 15 لاکھ اور زخمیوں کیلئے 10، 10 لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
.......
/169