2 مارچ 2013 - 20:30

کراچی میں آج ہونے والے دھماکے میں شیعہ نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے مدرسہ علمیہ امام محمد باقر(ع) پونچھ جموں کشمیر ہندوستان کے پرنسیپل حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری نے اپنے پیغام میں کہا: دشمن یاد رکھے کہ شیعہ دبنے والے نہیں ہیں۔ نور الہی سے روشن اس چراغ ہدایت کو پھونکوں سے بجھایا نہیں جا سکتا۔


اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔کراچی میں آج ہونے والے دھماکے میں شیعہ نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے مدرسہ علمیہ امام محمد باقر(ع) پونچھ جموں کشمیر ہندوستان  کے پرنسیپل حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری نے اپنے پیغام میں کہا:  کراچی میں آج پھر دھماکہ! اسلامی اتحاد میں پھر رخنہ ڈالنے کی کوشش کی گئی، بالکل ناکام کوشش۔
انہوں نے کہا: لیکن دشمن یہ یاد رکھے کہ شیعہ دبنے والے نہیں ہیں۔ نور الہی سے روشن اس چراغ ہدایت کو پھونکوں سے بجھایا نہیں جا سکتا۔
کشمیر سے اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے رکن نے کہا: اہلسنت کو اس کی مزمت کرنا چاہیے اور اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا چاہیے تاکہ دشمن اس کو غلط رنگ نہ دے سکے یہ اسلام کو کمزور کرنے کی سازش ہے جس میں شیعوں کو قربانی بنایا جا رہا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ اہلسنت آگے آئیں۔
مدرسہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کے پرنسیپل نے شیعوں کے اہلسنت کو بھی ہڑتالوں میں شرکت کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا:  کیا اہلسنت میں کوئی گاندھی جیسا کردار نہیں جو شیعوں پر ہونے والے اس ہتیاچار کو روکنے کی خاطر بھوک ہڑتال کرے۔ دشمن ان دو بڑے فرقوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے تاکہ آسانی سے ان کو پاکستان میں دبا لے اور یہ اسلام اور قوم کا دفاع نہ کر سکیں۔
حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری نے شہداء اور ان کے لواحقین کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا: خدا ان شہیدوں کو جوار آئمہ میں جگہ دے اور ان کے پسماندگان کو صبر دے۔