ابنا: مدینہ منورہ میں امام جعفر صادق﴿ع﴾ نامی کلینک کا افتتاح ہوا ہے۔ اس کلینک کے افتتاح کے بعد مدینہ منورہ ادارہ حج کے زیر نظر کام کرنے والے کلینکوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔یہ کلینک مدینہ منورہ میں ہوٹل فصول الفیروز میں قائم کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مدینہ منورہ ہی میں الزھراء﴿س﴾ امیر المومنین﴿ع﴾ اور امام حسن مجتبی﴿ع﴾ نامی کلینک کام کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 15 ھزار ایرانی زائرین ہمیشہ مدینہ منورہ میں ہی ہوتے ہیں جو چھ دن کے قیام کے بعد مسجد شجرہ سے احرام باندھ کر مکہ مکرمہ چلے جاتے ہیں۔
.....
/169