ابنا: برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلئیر نے بی بی سی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران سیاست میں اپنی واپسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا اگر مجھے اس وقت عراق کے حالات کے متعلق علم ہوتا تو میں عراق پر حملے میں ہرگز شریک نہ ہوتا۔
ٹونی بلئیر کہ جو دس سال تک برطانیہ کے وزیراعظم رہنے کے بعد 2007 میں گورڈن براون کو برطانیہ کی وزارت عظمی کا منصب سپرد کر دیا تھا۔ وہ عراق کی جنگ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں برطانیہ کی اس جنگ میں شرکت بہت بڑا اشتباہ تھا۔
یاد رہے کہ جنگ عراق میں ایک لاکھ 62 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جن میں سے 80 فیصد بے گناہ شہری تھے۔
.......
/169